Swat

سوات، ترقیاتی سکیموں بارے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن آفس میں اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نگرانی اور جائزہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات، بونیر،شانگلہ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ڈویژن سکندر خان نے اجلاس کو ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور معیار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بعض ترقیاتی سکیموں کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو جاری ترقیاتی سکیموں میں انکوائری کرنے اور کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ ناقص کام کرنے والے کنسلٹنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں