Swat

پی ٹی آئی کے 60امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس نعیم انور نے ملاکنڈ ڈویژن کے9 اضلاع میں تحریک انصاف کے جن امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے تھے اور انہوں نے اپیل کی تھی، ان میں سے 60 اپیلوں پر سماعت مکمل کرکے ان تمام امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ 86 میں سے 60 اپیلوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ جاری کردیا۔ جن امیدواروں کی اپیلیں منظور ہوئیں، اُن میں عالم زیب خان، گل ابراہیم، انور زیب خان، جنید اکبر، گل داد خان، اجمل خان، اعزاز اللہ خان، فضل حکیم، محبوب شاہ، سیاست اللہ، سلطنت یار، صاحبزادہ صبغت اللہ، محمد اعظم، سلیم الرحمان، ڈاکٹر امجد علی، میاں شرافت علی، گل ظفر خان، افتخار خان، شوکت علی، راحت اللہ، شفیع اللہ، عمران اللہ، محمد بشیر خان، ہمایون خان، عالم خان، ملک فخر الزمان اور حسنین شاہ شامل ہیں۔ باقی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں