Swat

مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ احتجاج پر مجبور

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے۔ ایک سال گزرنے کے باجود مردم شماری کا معاوضہ نہ ملنا افسوس قرار دیکر مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کے چیئرمین سلیم جاوید، جنرل سیکرٹری محمد طاہر، پریس سیکرٹری نوررحمان اور دیگر نے کہا کہ اساتذہ کو پوری دنیا میں روحانی والدین کا شرف حاصل ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں پر اساتذہ کو ذلت و رسوائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت سردی اور رمضان کے مہینے میں مردم شماری کی ڈیوٹی بطریق احسن انجام دی ہے۔ محکمہ کی طرف سے کام کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ بھی ملا ہے، مگر تاہم ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔