(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے داسو کوہستان کے رہائشی کو اِغوا کرلیا۔ گذشتہ روز کوہستان کے رہائشی ڈرائیور امین خان ولد خوش بخت خان باشا داسو کوہستان سے ایک مریض کو علاج کی غرض سے سیدوشریف ہسپتال لے آیا، جس کے بعد ڈرائیور مینگورہ کانڑا بابا روڈ پر ایک ہوٹل میں ٹھہرا اور گاڑی کو ورکشاپ میں مستری کے ساتھ کام کرنے کے لئے کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد چار مسلح افراد کار میں آئے اور ہوٹل میں گھس کر ڈرائیور امین خان کو اسلحہ کے نوک پر اغوا کر لیا۔ ورثا نے تھانہ بنڑ میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
