Swat

سوات، اے ڈی سی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور تمام اسسٹنٹ کمشنر بذریعہ لائیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر حلیم زئی۔ ٹی ایم ایز، ڈبلیوایس ایس سی سوات اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں صفائی مہم کے آغاز، گندگی کے ڈھیر، نالیاں صاف کرنے اورمینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کو فوری ایکشن لینے اورتمام ٹی ایم ایز کو مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس کو تبدیل/ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائیاں،عوامی تفریحی مقامات کی دیکھ بھال اور شہر میں ٹریفک کے نظام کے بارے میں لائحہ عمل پر بھی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔