(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان اوراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف نے لیڈیز پارک سیدوشریف سوات میں مستورات کے لئے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں مختلف اداروں اور تنظیموں کے افسران/نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے خواتین/ سائلین کے مسائل کی نشاندہی کی اور تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کئے۔
