Swat

مینگورہ،سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے مین روڈ پر فائرنگ کرنے اور گاڑی کو توڑنے والا گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقے میں مین روڈ پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو توڑنے والے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔ ملزم نے آئی جی پولیس کے زیرِ استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی پر لگائی تھی۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر کار جس کو سرکاری نمبر پلیٹ AA4153 پشاور لگی ہوئی ہے، سے ایک داڑھی والا شخص نکل کر مصطفی خان ساکن اوڈیگرام کی گاڑی پر مین روڈ پر فائرنگ کرتا ہے، جس کے ساتھ موٹر کار میں بیٹھا مصطفی بھاگ جا تا ہے۔ اس کے بعد سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک خاتون اُتر کر ایک پتھر سے گاڑی پر حملہ آور ہوتی ہے اور گاڑی کے شیشے وغیرہ توڑ دیتی ہے۔ اس کے بعد مرد اور خاتون دونوں اپنی گاڑی میں فرار ہوجاتے ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کو اطلاع ملی، تو انہوں نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کا حکم دیا، جہاں موٹر کار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ رحیم آباد منتقل کیا گیا، جہاں اس کی گاڑی کے بارے میں تفتیش کی گئی تو گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔ AA4153 نمبر والی گاڑی جو پک اَپ ہے، اور18دسمبر2014ء کو آئی جی پولیس کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔ آئی جی پولیس کی گاڑی کی سرکاری نمبر پلیٹ اپنی موٹر کار پر ملزم نوشاد علی ولد مومن ساکن فاطمی خیل لنڈیکوتل نے اپنی موٹر کار پر لگایا تھا۔ پولیس نے نوشاد علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا لیکن ملزم کے ساتھ اس کا بیٹا جس نے فائرنگ کی تھی اور خاتون جس نے ایک گاڑی میں توڑ پھوڑ کی تھی، کو چھوڑ دیا، جن کے چھوڑنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں