Swat

ڈی سی سوات کا سرکاری ملازمین کو احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا حکم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے سوات کے تمام سرکاری ملازمین کو فون کرکے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے فون کال آئی تھی اور ان کو کہا گیا تھا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں اور حکومت کے خلاف اس مظاہرے میں آپ شرکت نہیں کریں گے۔ اگر آپ نے شکرت کی، تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین نے مظاہرے میں شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔