Swat

مینگورہ،ماں سے تکرار پر نوجوان کی خود سوزی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ مین بازار میں ماں سے تکرار پر ایک نوجوان نے خود سوزی کی۔مین بازار میں اکرام اللہ ولد احسان اللہ ساکن نیو روڈ مینگورہ نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔ اکرام اللہ کا گھر میں اپنی ماں کے ساتھ وقتی تکرار ہوا تھا جس کے باعث اس نے خود سوزی کی۔ مقامی لوگوں نے اسے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے اسے پشاور ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں