(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں شوہر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔ مقتولہ مسماۃب(گ) کے بھائی علی جان نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ہمشیرہ کی شادی سات سال قبل خکلے ولد شموزے سے ہوئی تھی جس نے سوتیلے بیٹوں رحمت علی اور حبیب اللہ سے مل کر میری ہمشیرہ کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا۔ پولیس نے مقتولہ کے دونوں سوتیلے بیٹوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ مقتولہ کے شوہر کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔
