Swat

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کا سیلز ٹیکس کے خلاف اجلاس طلب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن نے سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر نے ڈویژن کے تمام نو اضلاع کے ٹریڈرز فیڈیشن کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر کو دو بجے گلشن چوک مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں اجلاس میں شریک ہوں۔ اس اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکس لگنے کے خلاف تمام اضلاع میں احتجاجی تحریک کے بارے میں مشاورت کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں