Swat

سوات، پلاسٹک تھیلوں کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب نے ضلع سوات میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پلاسٹک کے تھیلوں، فلیٹ پلاسٹک کے تھیلوں کی تیاری، درآمد، خرید و فروخت، ذخیرہ کرنے، تقسیم، فراہمی، نقل و حمل اور استعمال پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے تھیلوں سے ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جنگلی حیات کی موت، شدید ماحولیاتی آلودگی، نکاسئی آب کے نظام کی بندش، صحت عامہ اور حفاظت کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں