(باخبر سوات ڈاٹ کام) سانحہ بائی پاس کی تمام تر ذمے داری عینی شاہدین نے ریسکیو 1122 پر ڈال دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانی تیز ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے ریسکیو کے دفتر فون کیا۔ ریسکیو کا دفتر اس جگہ سے چار سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جمعہ کو بازار بندہونے کی وجہ سے ٹریفک معمول سے کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو کے دفتر سے بائی پاس تک کا سفر دس سے پندرہ منٹ میں طے ہوتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو کے اہلکار ایک گھنٹہ پینتیس منٹ بعد پہنچے اور ان کے پاس ضروری سامان بھی نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔
