(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک دن وقفہ کے بعد انتظامیہ نے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کردیا۔ آپریشن کا آغاز دوبارہ فضاگٹ سے کیا گیا، جہاں سابق گورنر غلام علی کی ٹاون والی زمین میں بنائے گئے کمروں کو مسمار کردیا گیا۔ فضاگٹ میں دریا کے کنارے کئی ریسٹورنٹ کو بھی مسمار کیا گیا۔ریسٹورنٹ کے مالکان رو کر اور چیخ کر انتظامیہ سے درخواست کر رہے تھے کہ ہم دریا سے پانچ سو سے زائد فٹ کے فاصلے پر ہیں۔ اس لئے ہمارے بچوں کی روزی مت چھینیں۔ لیکن انتظامیہ نے عمارات مسمار کرنے کا عمل جاری رکھا۔ دوسری جانب سیالکوٹ کے لاپتہ چودہ سالہ عبداللہ کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک اس کی لاش نہ مل سکی۔
