(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کے کنارے انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جمعہ کو دوسرے روز بھی نا معلوم وجوہات کی بنا پر بند رہا۔ انتظامیہ نے سانحہ سوات کے بعد مینگورہ بائی پاس سے فضاگٹ تک عمارتوں کو گرایا تھا جس کے بعد اچانگ آپریشن بند کردیا گیا۔ فضاگٹ سے آگے کافی سارے چھوٹے بڑے ہوٹلوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی بھی حاصل کرلیا ہے، جس میں باغ ڈھیرئی میں واقع ایک بڑا ہوٹل بھی شامل ہے۔
