(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ متاثرین نے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف مکان باغ کے بند روڈ پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج آٹھواں روز ہے اور مینگورہ شہر ملبے کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ مین روڈ اور لنک روڈز سمیت گلی کوچے بھی بند پڑے ہیں، جس کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں داخل نہیں ہوسکتے اور ہمارے گھر ملبے سے بھرے پڑے ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے سوات انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ جب تک ہیوی مشینری فراہم نہیں کی جاتی ہم یہاں سے نہیں جائینگے۔ انتظامیہ کی یقین دھانی کے بعد مزاکرات کامیاب ہوئے اور مظاہرین منشتر ہوگئے۔
