(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ضلع سوات، دیر اپر اور دیر لوئر کے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ نمائندہ ریجنل پولیس آفیسرشریک ہوئے۔ کوآرڈینیٹر پولیو ڈاکٹر خواجہ عرفان نے تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پولیومہم کے لیے لاجسٹک، ٹیموں کی تشکیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو گذشتہ ٹاسک فورس اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے لیے حکمت عملی پیش کی گئی۔
