Swat

سوات، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران احتجاج کرنے پر سٹی مئیر شاہد علی خان، ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور 38 دیگر افراد کے خلاف تھانہ منگلور میں دفعات 500, 506, 341, 186, 188, 427, 147 اور 149 کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ان افراد کو بدھ کی سہ پہر گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ بعد میں صوبائی وزیر فضل حکیم نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سوات پہنچ کر تمام افراد کو رہا کردیا تھا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔