(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا بار کونسل انتخابات 2025ء کے سلسلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں وکلا نے بھرپور انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع سوات سے عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی وکلا نمائندوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔ ضلع سوات سے عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے 210 ووٹ حاصل کیا، جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروں میں، مجاہد فاروق نے 130، سعید خان نے 110، نسیم گل نے 42، فواد خان 217، خان بہادر 79، شیبر خان 196، محمد حنیف خان 19، محمد شیرین 150، سعید حکیم 218، شاہ فیصل خان 213 اور رضاءاللہ نے 159 ووٹ لیا۔ سوات میں محمد طارق کو 119، طارق کو 156 اور نوازالحق فاروق کو 150 ووٹ ملے۔ شانگلہ میں نواز احمد خان ایڈوکیٹ نے 217 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ ان کے مقابلے میں احسان حیدر خان کو 196 اور کوثر احمد خان کو 109 ووٹ ملے۔ بونیر (ڈگر) و ملاکنڈ، بٹ خیلہ سعید خان ایڈوکیٹ نے 218 ووٹ حاصل کیے، جبکہ محمد شیرین کو 150 اور محمد طارق کو 121 ووٹ ملا۔ دیر ، تیمرگرہ، دیر بالا، باجوڑ شاہ فیصل ایڈوکیٹ نے 213 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ محمد طارق کو 210 اور رضا اللہ کو 151 ووٹ ملا۔ چترال سے اکرام حسین ایڈوکیٹ نے 217 ووٹ حاصل کیا اور کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں عبد الولت خان کو 166 اور لطیف اللہ کو 109 ووٹ ملا
