(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔ پولیس کے مطابق امیر زادہ ولد منجور ساکن شاہ ڈھنڈ گالوچ سرسینئی نے اپنی بیٹی مسماۃ (ت) کو قتل کرنے کی پولیس کو رپورٹ کی تھی جس کی رپورٹ پر مقدمہ تھانہ کبل میں ملزم عزیز الرحمان ولد شیر افضل سکنہ تروگے قلاگے درج کیا گیا۔ ڈی ایس پی سرکل کبل امجد علی کی سربراہی میں پولیس نے ملزم عزیز رحمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
Swat
