(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے محلہ ملوگ آباد میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم اور سونے کے زیورات لے اڑے۔ رشید اقبال ولد گل اختیار نے مینگورہ پولیس کو بتایا کہ ان کے والد گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں اور آج کل عمرہ کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں اہل خانہ کے ساتھ ایک کمرے میں محو خواب تھا کہ کچھ مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور ہم کو ایک کمرے میں بند کرکے میرے والد کے کمرے میں گئے۔ وہاں الماری میں موجود گاڑیوں کی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور کمرے میں موجود 8 تولے سونا جاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔ مینگورہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ڈی ایس پی سٹی بخت زادہ نے مشرق کو بتایا کہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم مقرر کی گئی ہے جو اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
Swat
