(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چاتیکل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی مٹہ سرکل محمد نصیر باچا کے مطابق وین مٹہ کی جانب آ رہی تھی کہ چاتیکل کے مقام پر ڈرائیور عالم شیر گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وین کھائی میں جا گری۔ جاں بحق افراد میں بخت زادگئی زوجہ سعد اللہ خان اور شمشیر ولد چمنے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں عالم شیر ولد شمشیر، نسرین زوجہ عظیم، فضل واحد ولد محمد اسلام، شہزادگئی زوجہ مزمل، نصیب زادہ ولد اختر زادہ، کم سن زکریا ولد مزمل، گل پانڑا زوجہ گل محمد اور ڈرائیور شجاعت ولد شمشیر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تین افراد کو شدید زخمی حالت میں سیدو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
