(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ امانکوٹ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دو جنگے محلہ حاجی آباد میں یوسف خان ولد رحمدل ساکن محلہ حاجی آباد امانکوٹ نے گھر میں کسی بات پر بیوی مسماۃ (ل) سے جھگڑا کیا۔ جھگڑے کے دوران بیوی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں۔ خاتون کو علاج معالجے کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
