(باخبر سوات ڈاٹ کام) سمبٹ مٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات پولیس موبائل گشت پر تھی کہ رات کے اندھیرے میں ایک شخص نے فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔موبائل میں موجود پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد صادق ساکن سمبٹ مٹہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ہلاک اشتہاری کے خلاف چوری، منشیات فروشی، نقب زنی اور دیگر جرائم کی گیارہ ایف آئی آرز درج ہیں۔
