Swat

مینگورہ، نئے پی ایس ٹی اساتذہ کا آرڈر نہ جاری ہونے بارے احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مکان باغ مینگورہ میں محکمہ تعلیم میں نو تعینات شدہ پی ایس ٹی اساتذہ نے اپنے تعیناتی کے آرڈر میں تاخیر پر مین سیدو روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سات مظاہرین کو گرفتار کردیا۔ بعد میں گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان اور ای ڈی او محکمہ تعلیم محمد ریاض سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انتظامیہ نے مظاہرین سے کہا کہ ’ای سسٹم کے ذریعے ان کے آرڈر تیار ہورہے ہیں، جو جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔ بعد میں مظاہرین مطمئن ہوکر چلے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔