Swat

ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کا سوات سرینا کو لیز پر نہ دینے کا حکم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اور جسٹس قاضی جواد پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق سوات سرینا ہوٹل کو لیز پر دینے سے محکمہ سیاحت کو منع کردیا۔ کمشنر کو سابق سوات سرینا ہوٹل کی زمین واپس کرتے ہوئے حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ عوام الناس کی جانب سے ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان کے وکیل زیگر شیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کی عمارت محکمہ سیاحت کی ملکیت نہیں اور یہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔ جب تک صوبائی کابینہ اسے محکمہ سیاحت کے حوالے نہیں کرتی تو اس وقت تک محکمہ سیاحت اس ہوٹل کو لیز پر نہیں دے سکتا۔وکیل نے کہا کہ ہوٹل کی زمین چوالیس کنال اور چھ مرلے ہے۔ یہ زمین کوئی بھی شخص کمشنر ہاؤس میں شامل نہیں کرسکتا۔ دلائل مکمل ہونے پر بینچ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے 24 جون تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں