(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور سے تعلق رکھنے والے دو جوانوں نے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی کو مینگورہ کے ایک ہوٹل میں زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ مقتولہ کے بھائی شہر یار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بہہن عائشہ گذشتہ روز گھر سے مدرسہ کے لئے نکلی اور شام تک واپس نہیں آئی۔ انھوں نے اس واقعے کی رپورٹ مقامی تھانے میں جمع کی۔بعد میں سوات پولیس نے ان کے چچا کو کال کی۔ جب وہ پہنچے تو پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسفندیار ولد محمد طارق اور محمد مزمل ولد سید طارق نے مینگورہ بائی پاس پر سوات ان ہوٹل میں ان کی بہن کو زیاتی کے بعد زہریلی چیز دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
