(باخبر سوات ڈاٹ کام) بر سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں خاتون کی لاش برآمد، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اشاڑے مٹہ میں ایک خاتون، جن کی شناخت خالدہ بی بی عمر 27 سال زوجہ نیاز محمد ساکن اسریت تحصیل بحرین کے نام سے ہوئی، کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Swat
