سیدو شریف (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں ڈی آئی جی پولیس اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفاتر سے چند قدم کے فاصلے پر نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا۔ خونہ چم سیدو شریف میں سجاد علی ولد خورشید علی کے رشتہ داروں کے گھر گئے تھے کہ رات کو نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقد رقم، لیپ ٹاپ، کپڑے اور یہاں تک کے بچے کے دودھ کا ڈبہ بھی ساتھ لے گئے۔ سیدو شریف پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
Swat
