Swat

سرادر وقار شہزاد ایڈووکیٹ کا کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات، سوات آنے کی دعوت

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) گوجر برادری کے رہنما سرادر وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو سوات آنے کی دعوت دی جو ہائی کمشنر نے قبول کرلی۔ ملاقات کے دوران سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے سوا ت میں خواتین کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات پر بات چیت کی اور سوات میں خواتین کو درپیش مسائل خصوصاً صحت اور تعلیم سے ان کو آگاہ کیا۔ کینڈا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ جلد سوات کا دورہ کریں گے اور ان کی حکومت کی جانب سے سوات کی فلاح و بہبود کے لئے جو کچھ ممکن ہو سکے گا، وہ سوات اور سوات کے عوام کے لئے کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔