Swat

پولیو وائرس کے خلاف قطعی اور فیصلہ کن کوشش کی جائے، ظہیرالاسلام

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو وائرس کے خلاف قطعی اور فیصلہ کن کوشش کر کے اس کو ہمیشہ کے لیے دفن کریں، تاکہ اس موذی مرض سے وطن عزیز کو پاک کرکے اسے عالمی سطح کے پولیو فری ممالک میں شامل کیا جا سکے۔ وہ پیر کے روز اپنے دفتر میں ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے علاوہ پولی ٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی اور ڈی ایچ او باجوڑ کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو وائر س کے خاتمہ کے لیے جاری ویکسین پلانے کی مہمات کے نتائج اور ان میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ کمشنر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی حصہ میں گذشتہ تین سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں تقریباً اٹھارہ لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں جن کو ہر مہم میں تقریباً چھے ہزار ٹیمیں ویکسین پلاتی ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔