سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی کوشش کی جس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حبیب اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں خود پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اب تشویشناک حالت میں سید و شریف ہسپتال میں زیر علاج ہے
