سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ کے علاقہ توہا میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کا فرار ہوتے وقت چھپایا گیا بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ شدت پسندون نے فرار کے وقت ایک کھیت میں اسلحہ چھپایا تھا۔ گذشتہ روز کھیت میں لوگ کام کر رہے تھے کہ کھدائی کے دوران اسلحہ نکلنے پر فورسز کو اطلاع دی جنہوں نے کھدائی کرکے دو ایس ایم جی، 519کارتوس، دو میگزین، دستی بم اور دیگر اسلحہ و بارود نکال کر اپنے قبضہ میں لے لیا
Swat
