سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکورٹی فورسز کی زیر حراست62سالہ قیدی بیماری کی وجہ سے سب جیل میں انتقال کرگیا ۔ محمد شعیب سکنہ منجہ تحصیل کبل کو سیکورٹی فورسز نے 2012میں شدت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ محمد شعیب فورسز کی گلی باغ سب جیل میں مقید تھا کہ گذشتہ روز بیماری کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ انتقال کرگئے ۔
Swat
