Swat

بیوٹیفیکیشن پرا جیکٹ بارے تحقیقات کی جائیں، تحصیل کونسل بابوزئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی (مینگورہ) نے شہر میں ایک ارب روپے سے جاری بیوٹیفیکیشن پرا جیکٹ کے تحت ہونے والے منصوبوں کی تحقیقات اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود ٹینڈرز کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ تحصیل کونسل کا اجلاس تحصیل نائب ناظم فضل حمید کی صدارت میں ہوا، جس میں تحصیل ناظم اکرام خان اور اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اراکین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کی جائے اور شہر میں ریڑھی بانوں کو تنگ نہ کیا جائے ۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سوات میں رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔