Swat

13 سالہ لڑکے کی پھندا لگی چھت سے لٹکتی لاش طویلے سے برآمد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اسوگے میں 13 سالہ لڑکے کی پر اَسرار ہلاکت، لڑکے کی پھندا لگی چھت سے لٹکتی لاش طویلے سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان ولد اکبر علی کا والد اور والدہ کام کرنے کے لئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق گھر میں ان کا ایک بھائی اور بہن موجود تھے کہ اس دوران بہن نے پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ عبدالرحمان طویلہ میں چھت سے پھندا لگا کر لٹک رہا ہے، اطلاع ملتے ہی پڑوسیوں نے جاکر ان کو چھت سے اتار دیا، لیکن وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا بھائی ابھی تک گھر سے لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔