سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر پابندی کے باوجود سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ گذشتہ روز تحصیل بحرین کے علاقہ گل شاہ میں ٹمبر مافیا نے دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا اور اب کاٹے ہوئے درختوں کی سمگلنگ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ٹمبر مافیا بغیر کسی خوف کے گل شاہ کے جنگل میں قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے سمگل کر رہا ہے جس کی وجہ سے جنگل تباہ ہو رہا ہے۔ اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات سے درختوں کی کٹائی روکنے اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔
Swat
