Swat

تین اقوام کا شاملات پرمخصوص گروپ کا قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ

سوات      (باخبرسوات ڈاٹ کام)    مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر کی تین اقوام نے اپنی شاملات پرقابض گروپ کا قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ کردیا۔ مخالف فریق کے تمام افراد سے سوشل بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔ اس حوالے سے علاقہ قمبر سے تعلق رکھنے والی تین اقوام عثمان خیل، میرہ خیل اوردولت خیل کے نمائندوں محمد جان، نوشیروان خان، شاہ دوران خان، سرفرازخان اوردیگرنے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقے کے ایک شخص نے جعلی اورغیر قانونی طریقے سے علاقہ قمبراوربلوگرام کے وسط میں موجود اراضی پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے کئی بار جرگے کئے، مگر اس کے باوجود بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔