سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) کبل پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرکے چھے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں ایک عرصہ سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل فاروق اور بلال خان نامی ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری کی چھے موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشش شروع کردی۔
Swat
