(باخبر سوات ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج ناصر خان نے بیوی کو سڑک کنارے بے دردی کے ساتھ قتل کرنے والے شوہر کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ 5 ستمبر 2023ء کو مینگورہ کے تھانہ بنڑ کی حدود میں محلہ بنڑ میں ملزم اختر علی ولد عمر علی نے اپنی اہلیہ مسماۃ نائلہ کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جب وہ اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس ہسپتال جارہی تھی۔ خاتون کے قتل کے بعد ان کی لاش پر بیٹھے ان کے بچے کی روتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس نے بہت سارے لوگوں کو افسردہ کیا تھا۔ مقتولہ کی جانب سے ممتاز قانون دان زگر شیر ایڈوکیٹ نے مفت وکالت کرتے ہوئے دلائل مکمل کیں جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔
Swat
