سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سردارخان نے پی ٹی آئی کے ایم این اے کو چیلنج دیا ہے کہ دونوں استعفیٰ دے کر عوامی عدالت میں جاتے ہیں، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ خوازہ خیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی چوردروزاہ استعمال کرکے اقتدار میں آئے۔ ڈاکٹر حیدرعلی نے علاقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے، وہ زیادہ تر وقت بیرون ملک گزار کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں، مگر علاقے کے عوام مزیدان کے شوشوں میں نہیں آئیں گے۔
Swat
