Swat

سوات یونیورسٹی اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین سپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کامران بنگش صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، عاطف خان صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر، رجسٹرار محمد ریاض، حمد اللہ ڈائیریکٹر آئی ٹی یونیورسٹی آف سوات سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام سے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں صوبے میں آئی ٹی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، جو پورے ملک کیلئے قابل تقلید ہوں گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے صوبائی حکومت اور خصوصی طور پر وزیراعلیٰ محمو خان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔