Swat

پولیس قانون کی بالادستی و عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہے، آر پی او

v پولیس ٹریننگ سکول سوات میں لوئر کورس کے 315 زیرِ تربیت جوانوں کی شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں ڈی پی او سوات محمد عمر، ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات حبیب اللہ، ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ایس پی ہیڈکوارٹر عطااللہ شمس، ایس ڈی پی اوز، میڈیا نمائندگان سمیت سول و پولیس حکام، کالج فیکلٹی اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی کی پریڈ گراونڈ پہنچنے پر پریڈ کمانڈر نے جنرل سلامی پیش کی۔ آر پی او ملاکنڈ نے پریڈ کا معائنہ کیا. ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے حلفِ وفاداری لی۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی، جرائم اور امن دشمن عناصر کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس فورس ریاستی رٹ، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔