(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات موٹروے فیز ٹو پر کام بند کردیا گیا۔ ٹھیکدار نے صوبائی حکومت کے 11 ارب روپے ایڈوانس رقم پر ایک ارب انیس کروڑ سے زائد رقم کمائی۔ رشکئی سے چکدرہ تک 82بکلومیٹر سوات موٹر وے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے ذریعے ایف ڈبلیو او نے مکمل کی تھی۔ سال 2022بمیں وزیر اعلیٰ محمود خان کی حکومت میں چکدرہ سے مینگورہ 36 کلومیٹر اور مینگورہ سے مدین تک سوات موٹروے فیز ٹو کے لئے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے ذریعے ٹینڈر ہوا، جو زیڈ کے بی (ظاہر خان اینڈ برادر) نے ٹینڈر حاصل کیا۔ اس وقت وزیر اعلیٰ کے اسپیشل سیکرٹری فضل خالق کاکا کے مطابق کمپنی نے صوبائی حکومت سے وی جی ایف (Viability Gap Funding) کے تحت گیارہ ارب روپے طلب کئے۔ محمد خالق کے مطابق اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں مختلف منصوبے ختم کرکے ٹھیکدار کو گیارہ ارب روپے کی ادائیگی کی اور تاحال صوبائی حکومت کے گیارہ ارب روپے ٹھیکدار کے پاس ہیں۔ ایک بینکر کے مطابق اگر گیارہ ارب روپے بنک کے سیونگ اکاونٹ میں رکھے جائیں، تو اس سے ماہانہ اکاونٹ ہولڈر دو کروڑ ستاسٹھ لاکھ روپے منافع ہوگا، جس کے بعد ٹھیکدار نے اب تک صوبائی حکومت کے خزانے کی رقم پر ایک ارب اٹھائیس کروڑ سے زائد منافع حاصل کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ سوات موٹروے کا کام نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ اس کمپنی کے ساتھ مینگورہ شہر کو صاف پانی فراہم کرنے کے واٹر گریوٹی اسکیم کے 33 ارب روپے کا ٹھیکہ ہے، جو مقررہ معیاد کے ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔ اس بارے کمپنی کا موقف حاصل کرنے کے لئے فون کیا گیا لیکن وہاں موجود اہلکار نے موقف نہیں دیا۔
Swat
