Swat

پی ٹی آئی کارکنوں کے کیمرہ مینوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کابینہ سوات پریس کلب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے کیمرہ مینوں پر حملے کی کوشش اور کوریج سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت، سوات پریس کلب کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ میڈیا پر خودساختہ پابندی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم کے حجرے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے اور گالم گلوچ میں جاری کوریج کے دوران مقامی رہنما کی طرف سے محکمہ انفارمیشن، مشرق ٹی وی اور سما ٹی وی کے کیمرہ مینوں پر حملے کی کوشش اور ان کو کوریج سے منع کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ میڈیا نے ہمیشہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ عوامی جگہ پر میڈیا کو کوریج سے روکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔