Swat

پٹرول پمپوں اور سی این جی سٹیشنوں پر میگا انسپکشن مہم شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی ہدایت پر ضلع سوات میں میگا انسپکشن مہم شروع کر دی گئی ہے جہاں مختلف پٹرول اور سی این جی سٹیشنز کو معیار اور مقدارکے مطابق چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ انسپکشن ضلع کے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول کم گیج کے ساتھ فروخت کرنے کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات موصول ہونے پر شروع کیا گیا ہے۔ میگا انسپکشن مہم ضلع کی مختلف تحصیلوں میں جاری ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ٹیموں کے ہمراہ روزانہ پٹرول پمپس کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چند پٹرول پمپوں کو معیاری وزن اور پیمائش کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔