Swat

سوات، ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، اکثر ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال سمیت اکثر ہسپتال ہیضے کے مریضوں سے بھر گئے۔ سیدو شریف ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل وارڈ بھر جانے کے بعد ہیضے کے مریضوں کو آرتھوپیڈک سمیت باقی وارڈز میں منتقل کردیا گیا۔ بریکوٹ، کبل، مٹہ، مدین اور کالام کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے کالام میں ہیضہ کے وبا سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے۔ اب پورے ضلع میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ ڈی سی سوات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدرات ڈائریا کے مریضوں میں مسلسل اضافے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ایم ایس سیدو شریف اسپتال ڈاکٹر ضیاء اللہ نے اجلاس میں بتا یا کہ 11 جولائی سے اب تک سیدو شریف اسپتال میں ڈائیریا کے 2 ہزار سے زائد مریض علاج کے بعد فارغ کر دئے گئے ہیں جس میں ضلع شانگلہ کے 38، ضلع بونیر کے 4، کوہستان کے 13 اور بشام کے 5 افراد شامل ہیں۔ ایم ایس سیدو اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 76 ڈائیریا کے مریض سیدو شریف اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے تمام متعلقہ اداروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سوات میں جتنے بھی واٹر ٹینکس ہیں، ان تمام کو کلورین کیا جائے اور پراپر صفائی کی جائے، وہ ایریا جس میں ڈائیریا سے لوگ متاثر ہورہے ہیں، ان کے سورس معلوم کرکے اسسمنٹ کریں اور پانی کا سیمپل لیکر باقاعدہ سورس معلوم کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔