Swat

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا سوات کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کا پہلا ادارہ برائے مفلوج افراد (پیراپلیجک سنٹر)،خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کے ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ کی خاطربنانے کے لیے رقم مختص کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے فوکل پرسن فار پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد خالق کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے سوات میں مفلوج افراد کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کا پہلا پیراپلیجک سنٹر قائم کرنے کے لیے رقم مختص کر دی گئی، جس میں مفلوج افراد کے بہتر علاج کے لیے سکلڈ فزیوتھراپی، آکوپیشنل تھراپی، سپیچ لنگوج تھراپی، اورتوٹیک مینجمنٹ، سائیکالوجیکل کونسلنگ، ری کرئیشنل ایکٹیوٹیز، سوشل سپورٹ، سکل بلڈنگ، کمیونٹی ری انٹیگریشن، کسٹم میڈ وویل چیئرز، ایڈپٹیو سپورٹ ایکوپمنٹ اور فالو اپ سروسز شامل ہوں گے۔ اب مفلوج افراد کو علاج کے لیے پشاور، اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں جانے کے بجائے اپنے گھر کی دہلیز پر آسانیاں ملیں گی۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی سے سوات میں خیبر میڈیکل یونی ورسٹی(کے ایم یو) کے ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ تعمیر کرنے کے لیے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔