Swat

افسرآباد سیدو شریف،راستے کی بندش کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)افسرآباد سیدو شریف کے مکینوں نے راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرنے والوں نے کہا کہ یہ ہمارے آباو اجداد کے وقتوں سے چلنے پھرنے کا راستہ ہے جس سے خواتین، بوڑھے اور سکول کے لیے جانے والے بچے گزرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اس راستے سے اب عام لوگوں کے گزرنے پر پابندی ہوگی۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم اعلیٰ افسران کے ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور جب تک ڈی سی سوات اپنے احکامات واپس نہیں لیتے، مختلف اوقات میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔