Swat

مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے کمشنر آفس سیدو شریف کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغراور چیف کنزرویٹرسید مقتدا شاہ نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ کنزرویٹر گوہر علی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وسیم خان اور دیگر افسران نے بھی مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ بہترشجر کاری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں مون سون شجرکاری کی اپنی اہمیت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہئ جنگلات نے شجر کاری کے لئے بھر پورانتظامات کئے ہیں جس میں عوام کو بھی شرکت کا بھر پور موقع دیا جائے گا۔ محکمہئ جنگلات نے ملاکنڈ ڈویژن میں تقریباً بیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس طرح بیس لاکھ سے زیادہ پودے مختلف مقامات پرعوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔